بلاول بھٹو زرداری نے تھرکول بلاک ون کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کے افتتاح کردیا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں پر امید ہوں کہ جس طرح تھرکول بلاک 1اور 2 ترقی کررہے ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تھرکول بلاک ون میں پاکستان کے پہلے کوئلہ خشک کرنے والے یونٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کہا کہ اس وجہ سے جو معاشی انقلاب تھرپارکر میں آیا ہے جس کا فائدہ ناصرف تھر اور سندھ بلکہ پورے پاکستان کو ہورہا ہے اور آپ کی اور تھر کی عوام کی محنت کی وجہ سے اس ترقی اور کامیابی کا سفر جاری رہے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا بھی خواب تھا کہ تھر کے لوگوں کو کوئلے سے فائدہ پہنچے اور یہ ایک تاریخی قدم ہے۔
