عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں:محمد یوسف

کراچی: منتخب نمائندے نیو کراچی ٹاؤن کوبلدیاتی مسائل سے پاک بنانے کے لئے شب و روز مصروف۔چیئرمین محمد یوسف کا وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ۔واٹر اینڈ سیوریج اورسوئی سدرن گیس کی لائنوں کی تنصیب کے کام کا معائنہ۔اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 05 کے چیئرمین راجہ عطاء الرحمن،یوسی وائس چیئرمین توقیر احمد خان،وارڈ کونسلر و اراکین یونین کمیٹی بھی موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے نیو کراچی بشیر چوک پر سیوریج کی 24”  انچ قطر کی لائن کی تنصیب کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا شہر ہے مگر افسوس کے ساتھ اس شہر سے مسلسل نا انصافی برتی جارہی ہے جبکہ نیو کراچی ٹاؤن کے کچھ علاقے ایسے ہیں جن کا سیوریج کا ڈسپوزل موجود ہی نہیں ہے بلکہ ان کا سیوریج کا نظام ڈائریکٹ نالوں میں ڈالا گیا ہے۔جس سے بارشوں کے دوران عوام پریشانی سے دو چار ہوتے ہیں کوئی ذمہ دار ادارہ اس طرف توجہ نہیں دے رہا جبکہ کئی مرتبہ ہم نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی سے ان مسائل پر بات چیت کی ہے جبکہ اُن کی جانب سے عوام کو صرف لولی پاپ ہی دیا جارہا ہے۔ہمارے پاس عوام کی جانب سے روز انہ کی بنیاد پر شکایات موصول ہورہی ہیں جبکہ ناتھ کراچی سیکٹر 03   میں سیوریج کا مسئلہ چار سال پُرانا ہے اور علاقہ مکین پریشانی سے دوچار ہیں۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ علاقے میں کوئی کام نہیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے عوام کا درد سمجھتے ہیں اور ان کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن کے فنڈ سے نیو کراچی بشیر چوک پر  24″  انچ قطر کی سیوریج لائن کی تنصیب کا کام جاری ہے جس سے انشاء اللہ علاقے میں موجود سیوریج کا مسئلہ ختم ہوجائے گا۔نیو کراچی ٹاؤن میں سیوریج کے مسائل کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے،برساتی نالوں میں ڈالا گیا سیوریج کا نظام فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور ہر علاقے میں سیوریج کا ڈسپوزل بنایا جائے،اس صورت میں نیو کراچی ٹاؤن بہتر ہوسکتا ہے اور نیو کراچی ٹاؤن کی سڑکیں بہتر ہوسکتی ہیں،ہماری کاوشوں سے نیو کراچی ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر ہورہی ہے مگر جگہ جگہ سیوریج کے بوسیدہ اور ناکارہ نظام کی وجہ سے گندے پانی کا اجتماع ہوتا ہے اور سڑکوں کو نقصان پہنچتا ہے جس سے عوام کو سفری مشکلات در پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم کو منتخب کیا ہے اور ہم سے اُمیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں کہ ان کے بلدیاتی مسائل حل ہونگے انشاء اللہ جماعت اسلامی کے نمائندے نیو کراچی ٹاؤن میں موجود مسائل کو حل کررہے ہیں جس کے لئے ٹاؤن کے فنڈ سے سیوریج اور پانی کی لائنوں کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں