کراچی: مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد ڈپٹی پالیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی و یوسی چئیرمین یوسی 6 ,مومن آباد ٹاون صلاح الدین یوسف زئی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی و یوسی چئیرمین مومن آباد ٹاون اسد امان اللہ اور سید زین علی شاہ کے ہمراہ مومن آباد ٹاون میں آفاق خان شاہد پارک سے جامع مسجد تک سڑک کا افتتاح کر دیا
اس موقع پر KMC کے افسران ٹاون انتظامیہ کے افسران اور اختر حرمین کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی
مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مومن آباد ٹاون میں کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے جس طرح شب و روز جدوجہد کررہے ہیں انہیں یقین ہے کہ وہ بہت جلداس میں کامیابی حاصل کرلیں گے آج اس سڑک اور اطراف کی آبادیوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ عوام نے جس مقصد کیلئے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا تھا آج ہم اس پر پورا اترنے میں کامیاب ہورہے ہیں مومن آباد ٹاون میں موجود مسائل سے بخوبی واقف ہونے کی وجہ سے بنیادی مسائل کے حل پر فوکس کرکے کاموں کا آغاز کیا گیا تھا جس کے ثمرات آج عوام کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں
ڈپٹی پالیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی و یوسی چئیرمین یوسی 6 ,مومن آباد ٹاون صلاح الدین یوسف زئی نے کہا کہ مومن آباد ٹاون میں رہائش پذیر عوام نے جس طرح ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد پر پورا اترنے اور تمام تر بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے بھرپور جدوجہد میں مصروف عمل ہیں وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جامعہ حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جارہے
سید زین علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے ٹاون انتظامیہ ٹاون چئیرمین کی ہدایت کے مطابق اراکین ٹاون کونسل کی مشاورت سے محدود وسائل کے باوجود بلدیاتی افسران عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ مومن آباد ٹاون میں سیوریج کے نظام کی درستگی اور سڑکوں و اندرونی گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچا کر انہیں ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے
