گلبرگ ٹاؤن نےباغ رضوان سے صفائی مہم کےدوسرے حصہ کا آغاز کر دیا گیا

کراچی: گلبرگ ٹاؤن نےباغ رضوان  سے صفائی مہم کےدوسرے حصہ کا آغاز کر دیا گیا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے درخت کی چھٹائ کرکے صفائی مہم کا آغاز کر دیا

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد شہر کا انفراسٹیکچر تباہ حالی کا شکار ہو گیا تھا ان حالات کو دیکھتے ہوئے گلبرگ ٹاؤن نے ایک مکمل صفائی مہم کا اغاز کیا ہے پہلے حصے میں اندرونی گلیوں کو صاف کیا گیا اور اب مین روڈ پر  صفائی ستھرائی کے ساتھ محکمہ بی اینڈ ار سڑکوں کے گریے بھی پڑ کر رہا ہے اور محکمہ باغات کاعملہ درختوں کی چھٹائی اور خوبصورت پودے بھی لگا رہا ہے اور گلیوں میں مین ھول کے ڈھکن بھی لگائے جا رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ لائٹ بھی درست کی جا رہی ہے اور فٹ پاتھوں  کو کلر بھی کیا جا رہا ہے اس کے ساتھ محکمہ لینڈ کا عملہ ناجائز تجاوزات کو بھی ریموف  کر رہا ہے ہمارا سلوگن تھا کلین گرین اینڈ برائٹ گلبرگ ٹاؤن ہماری کوشش ہے کہ عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر کیا جا سکے جو کہ ہماری ذمہ داری ہے یو سی چیئرمین اور ہماری پوری ٹیم عوام کے ہمراہ موجود ہے

نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مسائل کو عوام کے ساتھ مل کر حل کر رہے ہیں ہم کسی پہ احسان نہیں کر رہے آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے ہی یہ کام ہو رہے ہیں ہماری اجتماعیت کی  تربیت ہے کہ آپ کے سپرد جو کام دیا جائے اسے احسن طریقے سے انجام دیا جائے ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی سہولتیں ان کی دہلیز پہ میسر کی جا سکے میری یہ اہلیان نے گلبرگ سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ مل کر اس صفائی مہم کا حصہ بنے اور گلبرگ کو گل برگ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف, ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی X.E.N بی اینڈ آر محمد سہیل،X.E.N  ایم اینڈ  ای  یاور،ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ریحان صدیقی و دیگر افسران اور تمام عملہ بھی موجود تھا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں