پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے بل پر ووٹ نہیں دے گی

ان کا کہنا تھا کہ  آئینی ترامیم ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ، آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ہمارے درد دکھ کو اپنا سمجھ کر رول ادا کیا۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ آج بھی ہم نے حکومتی مسودے پر غور کیا ، پی ٹی آئی آئینی ترامیم کیلئے اسمبلی میں ووٹ نہیں دے گی۔ہمارا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمیشہ ساتھ رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں