اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل سینیٹ میں آئینی ترمیم لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دیگر جماعتوں کی لیڈرشپ سے ہونے والی بات چیت کے بارے میں بریف کیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جائے گی
