شہید بےنظیر بھٹو کے دلیرانہ فیصلہ پر اسلام آباد کے تمام بابو چیخ اٹھے تھے:بلاول بھٹو

کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے، بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غریب خواتین کی مالی امداد کی گئی۔بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا گیا

وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں بےنظیر ہاری کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اپنایا جا رہا ہے، مصر میں بےنظیر انکم سپورٹ کے طرز پر خواتین کےلیے پروگرام شروع کیا گیا۔بھارت کے انتخابات میں بھی اپوزیشن کا منشور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام طرز کا پروگرام تھا۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ہاریوں کو مضبوط کیا

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کسانوں کو زمین کا مالک بنایا۔شہید بی بی عالمی اداروں کے دباؤ مسترد کرکے ہاریوں کے فائدے کی پالیسیاں بناتی تھیں۔شہید بی بی کے دور حکومت میں آلو کی بمپر فصل ہوئی۔اس وقت کسانوں کے معاشی قتل عام کا خطرہ تھا۔شہید بےنظیر بھٹو نے دلیرانہ فیصلہ کیا کہ فصل حکومت خریدے گی۔ اس فیصلے پر اسلام آباد کے تمام بابو چیخ اٹھے تھے کہ پیسے نہیں، ان کا کیا کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بی بی نے واضح کیا کہ آپ آلو خرید کر سمندر کی مچھلیوں کو کھلادیں لیکن میرا ہاری بھوکا نہیں سوئےگا۔اس وقت بھی ائی ایم ایف تھا، ہمیں کہا جا رہا تھا کہ ملک نازک دور سے گذر رہا ہے۔ صدر زرداری اقتدار میں آئے تو زراعت تباہی کے دہانے پر تھی۔چینی، گندم ہم دیگر ممالک سے منگوا رہے تھے۔اپنا زرمبادلہ یوکرین اور روس کے کسانوں کی جیب میں ڈال رہے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر زرداری نے فیصلہ کیا کہ یہ پیسے کسی عالمی کسان کو نہیں ، پاکستانی کسان کو دوں گا،صدر زرداری نے سپورٹ پرائس کی صورت میں کسان کو مالی امداد دی،اس فیصلے کے بعد ایک سال کے اندر اندر زرعی انقلاب آگیا،کسان نہ صرف ملکی ضروریات پوری کر رہے تھے بلکہ برآمد بھی کر رہے تھے، معیشت اپنےپاؤں پر کھڑی ہوگئی تھی،آج کسان پریشان ہے، زراعت بحران کا شکار ہے، سب پریشان ہیں،۔ہمارا کام ہے کہ لوگوں کی مشکلات کو کم کریں۔میں اپنی نسل کے ہاریوں کے لیے بہت پریشان ہوں۔خدشہ یہ ہے صدیوں پرانی ہماری زرعی تہذیب کی بنیادیں ہل رہی ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کا سب پر اثر ہو رہا ہے لیکن اولین متاثر ہمارا کسان ہے۔ہم صرف سیلاب نہیں بلکہ ہر موسم میں پریشان ہو رہے پیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں