پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے کہا کہ بتانا چاہتا تھا جلسہ کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے، علی امین گنڈا پور کے غائب ہونےسے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ میں ملاقات کرنے والے وہ باتیں کرتے ہیں جن کی ضرورت نہیں،اس وقت پارٹی میں ہر کوئی دوسرے پر ڈبل گیم کا شک کررہا ہے
ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتاہے کچھ میرے ہی دوست ہوں جو دونوں کے قریب ہوں، ہوسکتا ہے دونوں میں کچھ چیلنجز کے ذریعے بات چیت چل رہی ہو۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا کہ ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے، لیڈرز مکس سگنلز دیں تو کارکنان کنفیوژ ہوتے ہیں۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ اگرکوئی پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا سوچ رہا ہے تو یہ ختم نہیں ہوگی،کسی نہ کسی اسٹیج پر پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کر راستہ نکالنا پڑے گا۔
