صدر مملکت کا علاقائی ممالک کے درمیان روابط کو فروغ دینے پر زور

صدرآصف علی زرداری نے علاقائی ممالک کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعاون مستحکم کرنے کے لئے  روابط کے فروغ پر توجہ دینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ”ادوار اور تہذیبوں کا باہمی تعلق، امن اور ترقی کی بنیاد” کے موضوع پر ایک بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ عالمی فورم ترکمانستان کے عظیم مفکر، شاعر اور فلسفیMagtymguly Faragi کے300 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہورہا ہے۔

صدر نے کہا کہ ترکمانستان اور پاکستان باہمی احترام، مشترکہ مذہب اور بہتر اورپر امن مستقبل کے تصور پر استوار بھائی چارے کے گہرے اور مضبوط بندھن میں منسلک ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں