وفاقی حکومت یا آئی ایم ایف نے این ایف سی ایوارڈ یا 18ویں ترمیم پر کوئی بات نہیں کی: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یا آئی ایم ایف نے ان سے این ایف سی ایوارڈ یا اٹھارھویں ترمیم پر کوئی بات نہیں کی۔ اس کے برعکس وفاقی حکومت نے کچھ وزارتیں ختم کرکے اٹھارھویں ترمیم پر عملدرآمد بھی شروع کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مقامی ہوٹل میں عالمی بینک کی ساؤتھ ایشیا ڈیولپمنٹ اپڈیٹ اور پاکستان ڈیولپمنٹ اپڈیٹ برائے اکتوبر 2024 کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کچھ معاملات پر ہماری حکومت کے تحفظات ہیں جن پر وفاقی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی صرف ان ہی اقدامات کی حمایت کرے گی جو ملکی مفاد میں ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے آج صبح پڑھا ہے کہ وفاقی حکومت نے پانچ آئی پی پیز کے ساتھ بجلی کی خریداری کے معاہدے ختم کردیے ہیں جس سے بجلی کے نرخ کچھ کم ہوں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی تجویز کیا تھا کہ حکومت کو اضافی بجلی کو کھپانے کےلیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ وہ صنعتیں جو آٹھ گھنٹے کی معمول کی سفٹ کے علاوہ رات کی شفٹ شروع کریں، ان کو سستے نخوں پر بجلی فراہم کی جائے۔ اس سے بےروزگار افراد کے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کنہا تھا کہ پیداوار بہتر ہوگی اور وفاقی حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کو ادا شدہ کیپیسٹی چارجز بھی کام آ جائیں گے۔ اب سنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سردیوں میں ہماری تجویز پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رپورٹس میں پاکستان اور جنوبی ایشیا کو درپیش معاشی چیلنجز کی اہم تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ پائیدار ترقی کےلیے روڈ میپ کی حیثیت رکھتی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ 2022 کے تباہ کن بارشوں سے صوبے کا 70 فیصد حصہ ڈوب گیا تھا۔ انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔ کووڈ 19 کی وجہ سے پہلے سے سست روی کا شکار ترقی کا عمل مزید رک گیا۔ اس کے باوجود سندھ حکومت نے انفرا اسٹرکچر بحال کیا اور صوبے کے عوام کو درپیش معاشی مشکلات کا سدباب کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں