کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ذہنی صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے ہ انسان کے لیے سب سے بڑی نعمت اُس کی اچھی ذہنی و جسمانی صحت کا ہونا ہے۔ہمیں معاشرے میں زیادہ سے زیادہ صحت مند سرگرمیوں پر زور دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم اور کھیل کود کے بہتر مواقع فراہم کرنے چاہیے، بزرگوں کے ساتھ وقت گزاریں تاکہ اُنہیں تنہائی کا احساس نہ ہو۔معاشرے کی اصل خوبصورتی اچھے لوگوں سے ہوتی ہے۔صحت مند معاشرہ ہی ترقی کی شاہراہ پر گامزن رہتے ہوئے جدید دور کے تقاضے پورے کرتی ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند دن پہلے پیش آنے والے واقعہ نے مجھے بُری طرح متاثر کیا۔عمر کوٹ میں ایک باپ نے اپنے تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔لوگ دن بدن ذہنی تنائو کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔سماجی مشکلات، باہمی تنازعات اور مالی مسائل وہ عوامل ہیں جو خود کشی پر مجبور کرتے ہیں۔چند عرصے قبل کراچی میں بھی فیملی کو نیند میں قتل کرنے کے ایسے واقعات رونما ہوچکےہیں،ضلع تھر پارکر اس حوالے سے سب سے حساس ترین ضلع ہے جہاں ہم نے مینٹل اتھارٹیز قائم کی ہیں۔ھر میں ذہنی صحت کے حوالے سے باعدہ طورپر آگاہی مہم اور ورکشاپس کیے جاچکے ہیں۔خودکشی ایک ذہنی بیماری ہے۔کورونا کی وبا نے انسانی نفسیات پر بڑے گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔
