سابق وزیر سرفراز ڈومکی و دیگر پی پی پی میں شامل
کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری جناح ٹاؤن میں ملک شاہ ہاؤس پہنچے
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی پی پی پی میں شمولیت کی۔
آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی کے ہمراہ نصیب اللہ مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی،علاؤالدین کاکڑ ودیگر بھی پی پی پی میں شامل ہوئے۔
صدر آصف زرداری کے ہمراہ نواب ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ، سربلند جوگیزئی، عارف حسنی، عمر گورگیج، ظہور بلیدی، نور احمد بنگلزئی، ندیم خان، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک، غلام رسول عمرانی، بلال مندوخیل و دیگر موجود تھے۔
صدر آصف زرداری کا بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کیا۔
