بہتر تعلیم ہمارے تمام قومی مسائل کا حل ہے: وزیراعلیٰ سندھ
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم خواندگی کے موقع پر پیغام کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم کے بلند معیار کے لیے ہمیشہ اپنی خاص توجہ مرکوز کی ہے۔ سندھ حکومت نے اسکول سے باہر بچوں کو اسکول سے منسلک کرنے کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مائیکرو اسکول کے قیام سے تین لاکھ سے زائد ا بچوں کو تعلیمی اداروں کا حصہ بنائیں گے،ایک لاکھ ڈیجیٹل اسکول آئندہ دو سال کے اندر قائم کرنے کے عزم کو ضرور پورا کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں وہیں قومیں ترقی کرتی ہیں جن کا تعلیمی نظام مضبوط ہوتاہے۔جدید دور کے تقاظوں کو مد نظر رکھ کر تعلیمی نظام میں جدت لارہے ہیں۔ بہتر تعلیم ہمارے تمام قومی مسائل کا حل ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تعلمی میدان میں خواتین کا آگے آنا بہت ضروری ہے۔جہاں مائیں پڑھی لکھی ہوتی ہیں ، وہاں بچے منزل پا لیتے ہیں۔سندھ حکومت تعلیم و صحت کے حوالے سے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔
