پارکس کی تزئین و آرائش کے ساتھ شجرکاری مہم پر توجہ مرکوز رکھی جائے:علی اکبر

 

کراچی:ٹاؤن میونسپیل کارپوریشن مورڑومیربحر کے چیئرمین علی اکبر نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے پارکس کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم پر بھرپور توجہ مرکوز رکھی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سائٹ ندا سمن کے  ہمراہ  کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم  کے  اغاز کے دوران کیا اور پودے لگائے۔

چیئرمین علی اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے شجرکاری مہم کا آغاز ایک خوش آئند عمل ہے جس میں شجرکاری مہم کے دوران شاہراہوں، گرین بیلٹس اور پارکس میں پودے لگائے جارہے ہیں

چیئرمین علی اکبر نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ  مورڑومیربحر ٹاؤن میں موجود تمام پارکس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں تا کہ نوجوان،بچوں بوڑھوں اور خواتین کو صحت مند اور پر فضاء ماحول میسر آسکے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں