او آئی سی کا سعودی عرب حکومت کی حمایت کا اعلان

او آئی سی کا سعودی عرب حکومت کی حمایت کا اعلان

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی استحکام کے لیے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانا مملکت کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔حوثیوں کی جانب سے ایسے اقدامات کا تسلسل خطرناک اور ناقابل قبول اشتعال انگیزی ہے۔

سیکریٹری جنرل کے مطابق یہ کارروائیاں یمن میں جنگ بندی برقرار رکھنے اور امن و استحکام کے لیے جاری علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

حسین ابراہیم طہٰ نے مزید کہا کہ حملے ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ایسی کارروائیاں یمن کے بحران کے جامع اور مستقل سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں جس کے لیے عالمی برادری کوششیں کررہی ہے۔ سیاسیتجزیہ

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم مملکت کی جانب سے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ، شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت اور علاقائی استحکام یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں