گڈاپ ٹاؤن چیئرمین سے نئے تعینات میونسپل کمشنر سالک بھٹو کی ملاقات

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین سے نئے تعینات میونسپل کمشنر سالک بھٹو کی ملاقات

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ سے نئے تعینات ہونے والے میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو نے ملاقات کی۔

ملاقات میں گڈاپ ٹاؤن کے بلدیاتی امور، ترقیاتی منصوبوں، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور عوام کو بنیادی میونسپل سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح، گڈاپ ٹاؤن کی ترقی ہمارا عزم اور عوامی مسائل کا حل ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ ہمارا مقصد صرف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرنا نہیں بلکہ ان کے ثمرات ہر علاقے کے عوام تک پہنچانا ہے۔

گڈاپ ٹاؤن کے شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں بنیادوں پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔صفائی ستھرائی، نکاسی آب، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی بہتری اور دیگر بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے میشن پر گامزن ہیں۔عوام کو درپیش مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہیں ہونی چاہیے.

میونسپل کمشنر سالک احمد بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ میں بلدیاتی خدمات کی بہتری، صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانے، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ متعلقہ افسران اور عملے کے ساتھ بہتر رابطہ کاری اور ٹیم ورک کے ذریعے ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر کونسل ممبر عیسیٰ بلوچ، سپرٹنڈ نٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈائر یکٹر پینشن جلال حنیف بلوچ، AEE) (وسیم آرائیں، (پی ایس) چیئر مین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں