کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے سندھ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق ڈی سی ویسٹ احمد علی صدیقی کے ہمراہ شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز اپنی ہوم یو سی میں پودا لگا کر کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پوری دنیا میں اثر انداز ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اور اوزون کی تہہ کو شدید نقصان پُہنچ رہا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین اسکا تداروک زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو قرار دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں منگھوپیر ٹاون میں تمام 16یوسیز میں ابتدائی طور پر بیس ہزار ماحول دوست پودے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں بدتریج اضافہ کیا جائے گا۔ حاجی نواز علی بروہی کا مزید کہنا تھا کہ ہر یوسی میں اربن فاریسٹ کے منصوبوں پر بھی کام کریں گے۔پودے قدرت کا وہ تحفہ ہیں جو ہمیں زندہ رہنے کے لیے اکسیجن فراہم کرتے ہیں ماحول کو سرسبز بناتے ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے خوبصورت اور صحت مند ماحول فراہم کریں گے شہر کے اس آلودہ ماحول میں شجرکاری کے ذریعے عوام کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوگی میں اپنے ٹاؤن کی عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں جتنا زیادہ ہو سکے پودے درخت لگائیں اور ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنائیں ۔اپنے محکمہ باغات کو باقاعدہ ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر یونین کونسل ممبر کے ساتھ مل کر پورے ٹاؤن کو سر سبز و شاداب بنایا جائے جتنے زیادہ ہو سکیں پودے لگائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی ون میں پودا لگاتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر آغا خلیق نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شجر کاری کے ذریعے ٹاون کو سر سبز اور شاداب بنانے پر بھرپور کام کررہے ہیں اس کارے خیر کے عمل کو جاری رکھا جائے
اس موقع پر ڈی سی ویسٹ احمد علی صدیقی، وائس چیئرمین رانا عارف، صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ عابد ستی، سینئر نائب صدر حاجی صدیق اکبر، جرنل سیکریٹری حاجی جمیل ضیا، ویسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری و کونسل ممبر علی اکبر کاچھیلو، کونسل ممبر نور محمد چنا ، کونسل ممبر بخت نثار۔کونسل ممبر حسن بلوچ۔کونسل ممبر کوثر اقبال چیرمین یوسی 8 قادر بروہی۔کثیر تعداد میں منگھو پیر کی عوام،ڈائریکٹر پارک سلیم دربار اور عملا و دیگر بھی موجود تھے ۔

