مریم نواز کی زیرصدرت اجلاس،کرتار پور کوریڈور کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جہاں روڈز بحالی پروگرام کی 471سڑکوں کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملتان تا وہاڑی93 کلومیٹر روڈ کی تعمیر ومرمت کی جائے گی ۔فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کماہاں انٹر چینج 24 کلومیٹر روڈ کی تعمیر و مرمت بھی ہوگی۔

رورل روڈز ریہبلیٹیشن دیہات میں سڑکوں کی بحالی کے 75 کی پراجیکٹس پیش کیئے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے 192ارب کی لاگت سے دیہی روڈز پر 15-ستمبر تک کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں جی ٹی روڈ تا قائد اعظم انٹر چینج رنگ روڈ کی تعمیر و توسیع ہوگی کی گئی جبکہ روڈز بحالی پروگرام 30 جون تک مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا 15 ستمبر تک تعمیرات شروع کرنے کا حکم دیا جکہ کرتار پور کوریڈور کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ 5سال کا کام ایک ہی سال میں کرکے لیڈ لیں گے۔عوام کی سہولت کے لئے روڈز پروگرام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں