شجر کاری مہم کا بنیادی مقصد ماحول کو تباہی سے بچاناہے:نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن  نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن میں شجر کاری مہم کا بنیادی مقصد ماحول کو تباہی سے بچانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اپنی آ نے والی نسل کو آ لودگی سے پاک صحت مند ماحول فراہم کرنے کی کوشش ہے، بلاک17 پردہ  پارک میں شجرکاری مہم کے دوران چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے ہمراہ مشہور کامیڈین سلیم آفریدی، کاشف خان،شکیل شاہ،عامر رینبو یوسی چیئرمین فیصل شیخ،واس چیئرمین زہیرمصطفی ٰ اور معروف صنعت کار بابر خان بھی موجود تھے

نصرت اللہ  کا کہنا تھا کہ گلبرگ ٹاؤن کی شجر کاری مہم کی عوامی پزیرائی اور کامیابی کی وجہ مہم میں عوام کی شرکت ہے، شجر کاری مہم میں طلبا و طالبات کی شرکت نے مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،  چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی انسان کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ٹاؤن چیئرمین نے کہا عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ذیادہ سے ذیادہ  پودے لگائیں تاکہ آنے والی نسل کو مستقبل میں گھنے سایہ دار درخت کی فراہمی ممکن ہو،، نصرت اللہ نے کہا کہ اسکاوٹس کیمپ لگا کر درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ لوگوں کو درخت لگانے کے لیے پودے مفت یا کم سے کم قیمت پر فراہم کیے جائیں۔ درخت مہم کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھرپور تشہیر کی جائے۔

نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ گھروں کے سامنے درخت لگانے کے عمل کو معاشرے میں اجاگر کیا جائے تاکہ معاشرے میں درخت کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر ہو سکے۔ماحول دوست شہریوں، طالب علموں، تعلیمی اداروں، نجی اور سرکاری اداروں کو گرین  ایوارڈز دیے جائیں تاکہ کراچی میں درختوں کی آ بادی میں اضافہ ہو سکے اور شہر میں درخت اور ماحول دوست رجحان پروان چڑھے۔

نصرت اللہ نے  ڈا ئریکٹر پارکس ندیم حنیف کوگلبرگ بٹاون کی شجر کاری مہم میں لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت، آبیاری اور گلبرگ ٹاون میں بحال کئے جانے والے پارکوں کی دیکھ بھال کی خصوصی ہدایت کی کہ گلبرگ ٹاون کو سرسبز ٹاون  بنایا جائے،۔حکومتی سطح پر شہر میں املتاس، برنا، نیم، گلمہر، جامن، پیپل، بینیان،  اورناریل کے پودے لگائیں جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں