نواب زادہ فہد بگٹی خان کے قتل پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق اسپیکر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کے فرزندقبائلی رہنما میر اسد خان جمالی نے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ نوابزادہ فہد خان بگٹی کے کراچی میں قتل پر اظہار افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا مزید جنگ اور خون ریزی سے روکنے لئے بلوچستان کے سرداروں اور سعادات کو آگئے آنا چاہئے اور مزید تباہی سے بچانے کیلئے ہم سب کو امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے
میر اسد خان جمالی نے مزید کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کی شہادت پر بگٹی قوم پر مشکل وقت تھا ہم بطور پڑوسی بگٹی قبائل سے اپیل کرتے ہیں وہ صبر کا مظاہرہ کریں اس حوالے سے بلوچ سردار نوابوں سعادات کو بھی مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ دونوں طرف سے مزید کوئی نقصان نا ہو بلوچستان میں امن قاہم رکھنا ھم سب کی زمہ داری ھے تمام فریقین کو بات چیت کے زریعہ اپنے مسائل حل کرنے کی اشد ضرورت ہے اور بلوچستان میں امن قاہم رکھنے میں ہم سب ایک دوسرے کا ساتھ دیں

