بجلی اور گیس صارفین کو رلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں: سردار اسلم گبول

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار اسلم گبول نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا مسائل کے دلدل سے نکالنے سے کوششوں میں مصروف عمل ہے

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اسلم گبول نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اتنے معاشی مسائل پیدا کئے کہ اب تک اس نے نکلنا انتہائی مشکل بن گیا ہے

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے صارفین کو رلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اداروں کو ہدایات بھی جاری کردیں ہیں

سردار اسم گبول نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی غلط پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے پورے کراچی خاص طور پر گذری کے عوام مشکلات سے دوچار ہیں ان کے مسائل کے حل اور رلیف دلانے کے لیئے جلد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور عوامی فلاح کے لئے نئے منصوبے شروع کرائے جائیں گے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں