ٹاؤن چیئرمین گڈاپ نے گلشن حدید میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور کے ہمراہ یونین کمیٹی نمبر 4 گلشن حدید گڈاپ ٹاؤن میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا

اس موقع پر یونین کمیٹی 4 گلشن حدید کے چیئرمین راؤ صفدر حیات علاقائی معززین اور افسران بھی موجود تھے

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ شجر کاری مہم سے مراد ہے درخت لگانا ماحول کو درست رکھنے اور خوبصورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ ہمیں صاف ہوا فراہم کرتے ہیں طوفان کا زور کم کرتے ہیں آب وہوا کے توازن کو برقرار رکھتے ہیں اور آکسیجن فراہم کرتے ہیں ملک عزیز کو جن موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔درختوں کی تعداد میں اضافہ ہی ان اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے محفوظ رہنے کے لیے کچھ حصہ جنگلات پر مشتمل ہونا بے حد ضروری ہے صرف اداروں کی زمہ داری نہیں بلکہ عوام کو بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اس کا آغاز وہ اپنے گھر میں ایک پودا لگا کر کرے

طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا ک ہ ماحولیاتی وفضاء آلودگی ایک جنگ ہے جس کو ہم سب نے مل کر لڑنا ہے عوام ساتھ دے گی تو ہم سب یہ جنگ جیت جائے گے۔شجرکاری مہم کا آغاز یوسی گلشن حدید سے کردیا گیا ہے گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیزمیں پودے لگائے جائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں