بارش کے حوالے سے ہم نے انتظامات مکمل ہیں،عوام کو مشکلات کا سامنہ نہیں ہوگا: حاجی نواز علی بروہی

کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے باران رحمت کا سلسلہ شروع ہو چکاہے اللہ پاک ہم پر رحمت کی بارش برسائےمنگھوپیر میں برسات کی وجہ سے ہونے والے مسائل سے میں باخوبی واقف ہوں

برسات کے حوالے سے ہونے والے نالہ صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ میں اپنے علاقائی عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں شب و روز موجود ہوں مسئلہ یہ ہے کہ ماضی میں منگھو پیر ٹاؤن کو نظر انداز کیا گیا ہے یہاں انفراسٹرکچر نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے برسات میں مسائل درپیش ہوتے ہیں

ٹاؤن چیئرمین نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اس بار ہماری عوام کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے برسات سے قبل ہی میں اور میری ٹیم نے تمام برساتی نالوں کی صفائی کا کام شروع کرا دیا تھا جس کی وجہ سے ہم پر امید ہیں کہ انشاءاللہ اس برسات میں ہمارے علاقائی عوام کو اس مشکل سے نجات دیلا پائیں گے

اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر آغا خلیق، وائس چیئرمین رانا عارف ،ایگزیکیٹو انجینیئرحسن شیخ،ایکسین سمیع بروئی ،سب انجینیئر جنید صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں