عزاداران امام حسین کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے:حاجی نواز علی بروہی

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگو پیر حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہے عزاداران امام حسین کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مہینہ شہدائے کربلا کی قربانیوں کا ہے اور اس وقت ہمیں اپنے ٹاؤن کی حدود میں انے والی تمام امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی ستھرائی سیوریج کے مسائل کو فوری طورپر مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے کہ ان کاموں کو جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچایا جائے ان کاموں میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اگر کوئی شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف امام بارگاہوں کے اعتراف میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا

حاجی نواز علی بروہی کا مزید کہا کہ برسات کی امد ہو چکی ہے برسات کے حوالے سے ہونے والے تمام  ایمرجنسی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے جہاں روڈ خراب ہے وہاں پر فوری روڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے جہاں سیوریج کے مسائل ہیں ان مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے

اس موقع پر ان کے ہمراہ امام بارگاہوں کے منتظمین علاقائی عہدے داران میونسپل کمشنر اغا خلیق وائس چیئرمین رانا عارف ایگزیکٹو انجینیئر حسن شیخ ایک سی این  سمیع بروہی سلیم دربار و دیگر بھی موجود تھے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں