کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے افسران کے ساتھ میٹنگ کی ، سپرٹنڈنٹ انجینئر ایم اینڈ ای نور علی جمالی اور AEE ایم اینڈ ای وسیم آرائیں نے محرم الحرام کے انتظامات سے آغا ہ کیا
طارق عزیز بلوچ کا کہنا تھا کہ گڈاپ ٹاؤن کی حدوں میں تمام امام بار گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر اسٹریٹ لائٹس کی خصوصی سہولیات کی فراہمی کافی حدتک کردی گئی ہیں اور باقی کام جاری ہے،ٹاؤن چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ بلدیاتی مسائل حل کیئے جار ہے ہیں۔
ٹاؤن چیئرمین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں عزاداروں کو گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بلدیاتی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے جلوسوں کے راستوں میں صفائی ستھرائی، روشنی کی بحالی کے انتظامات مساجد و امام بار گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات و رکاوٹوں کے خاتمے کے قدامات جاری ہیں ہماری کوشش ہے کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران حسین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کو بڑے عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے شہدائے کربلا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گانئے اسلامی سال کا آغاز بھی محرم الحرام کے مقدس مہینے سے ہوتا ہے
اس موقع پر ٹاؤن میو نسپل کمشنر احمد یار، پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپو،افسر مالیات افتخار احمدایو،ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان، سپرٹنڈ نٹ انجینئر فرمان علی لاشاری، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفار میشن محمدشرجیل خان، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفسر محمد ذیاد طارق، پی ایس چیئر مین لال جان بنی ودیگر بھی موجود ہیں۔

