کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں عیدالاضحی کے موقع پر لاکھوں آلائشیں اُٹھائی گئی، گلبرگ ٹاؤن میں عوامی نمائندوں کے تعاون سے آلائش آپریشن کامیابی سے جاری ہے،چیئرمین نصرت اللہ کا عید الاضحی کے دوسرے روز گلبرگ ٹاؤن کے مختلف کلیکشن پوائنٹس کا دورہ۔ انہوں نے عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے روز سینی ٹیشن ڈپاٹمنٹ گلبرگ اور سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکی جانب سے صفائی ستھرائی اور آلائشیں اُٹھانے کے کام کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے قائم کئے گئے شکایتی کیمپس کا دورہ کیا اور وہاں موجود یوسی چیئرمین ۔افسران و عملے سے ملاقات کی۔یاسین آباد پرقائم شکایتی کیمپ اورکلیکشن پوائنٹ کے دورے کے موقع پر شکایتی کیمپ پر موجود عملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات موصول ہونے پر بروقت ازالہ کیا جائے۔
گلبرگ ٹاؤن میں عیدالاضحی کے پہلے اور دوسرے روز ٹاؤن چیئرمین نصرت اللہ نے ۔ڈائریکٹر سینی ٹیشن وقار احمد۔ ڈائریکٹر ایڈمن ٫ یوسی چیئرمینزکے ہمراہ آلائش آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ میدان ِعمل میں موجود رہے۔واضح رہے کہ عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے روز سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور گلبرگ ٹاؤن کے عملے نے آلائشوں کو بروقت رہائشی علاقوں سے اُٹھا کر کلیکشن پوائنٹس تک پہنچایا جہاں سے ڈمپر اور لوڈر کی مدد سے ان آلائشوں کوآبادی سے دور لینڈ فل سائیڈ پر منتقل کرکے دفن کیا جارہا ہے تاکہ گلبرگ ٹاؤن میں کسی قسم کا تعفن نا پھیلے،ٹاون انتظامیہ گلبرگ ٹاؤن میں آ لائشیں اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کررہی ہے، منتخب بلدیاتی نمائندے اور بلدیاتی افسران گلبرگ ٹاؤن کی جانب سے قائم کئے گئے شکایتی کیمپس پر عوامی شکایات کو حل کرنے میں مصروف ہیں ۔ چیئرمین نصرت اللہ نے محکمہ سینی ٹیشن کے افسران کو ہدایت دی کہ آلائشوں کو جلد از جلد کلیکشن پوائنٹس سے اُٹھاکر ڈمپنگ پوائنٹ پرمنتقل کیا جائے۔
https:/pakistan/12301/

