کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی نے عید الاضحی کے پہلے روز ٹاؤن کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا میدان عمل میں رہ کر جائزہ لیا اسپیشل ٹاسک فورس کے ارکان ان کے ہمراہ تھے میئر کراچی مرتضی وہاب نے منگھوپیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پہ کیے جانے والی صفائی ستھرائی کو مثالی قرار دیا انہوں نے چیئرمین اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا
اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کی نماز کے فوری بعد کی ٹیموں نے اپنا کام شروع کر دیا تھا اور یہ رات گئے تک جاری رہے گا اخری الائش اٹھانے تک اپنا کام جاری رکھیں گے مہنگائی کے سبب انفرادی قربانیوں میں کمی ائی ہے جبکہ اجتماعی قربانیوں کا رواج اس دفعہ زیادہ ہے عملہ جس طرح کارکردگی دکھا رہا ہے وہ داد تحسین کے لائق ہے اگر ہم مزید دو روز تک اسی طرح کام کرتے رہے تو اولین مقام سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اتنی بہترین کارکردگی دکھانے پہ میں رب کی بارگاہ میں شکر گزار ہوں کہ اس نے میرے ذریعے عوام کو صاف ستھرا بہترین ماحول فراہم کیا
حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ منگھوپیر ٹاؤن میں ایمرجنسی کا نفاذ ہے اور عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا عوام سے التماس ہے کہ الائش فضلات مقرر کر رہ جہگوں پہ ڈالیں تاکہ اس کو اٹھانے میں اسانی ہو چمکتا دمکتا ٹاؤن ہماری قیادت کا خوب ہے جس کو اپنے اقدامات کی بدولت سچ کر رہے ہیں

