گلبرگ ٹاؤن چیئرمین صفائی مہم میں مصروف، کلیکشن پوائنٹ کا دورہ

کراچی:عوام کے منتخب نمائندے عوام کے درمیان جب امانت اہل لوگوں کے سپرد کی جائے تو کام ہوتے ہوئے نظر اتے ہیں عید الاضحی کے پہلے دن چیئرمین نصرت اللہ اور گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ آلاش سے آرائش تک کی مہم کے دوران عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے ٹاؤن کی یو سی افس کیمپوں اور کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نصرت اللہ نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی خدمت کے لیے منتخب کیا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ عوام کو بلدیاتی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر ہوں حالانکہ صفائی ستھرائی اور اوفل کلیکشن کا کام سندھ سالڈ ویسٹ کے ذمے ہیں مگر میں اور گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے

چیئرمین نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ آلائشیں کلیکشن کے عمل میں تمام یو سی چیئرمین وائس چیئرمین کونسلر اور گلبرگ ٹاؤن کے انتظامیہ سڑکوں پر موجود ہیں اور گاہے بگاہ نشاندہی کر کے صفائی کے عمل کو موثر رکھا ہوا ہے

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی ڈائریکٹر سینیٹیشن وقار احمد اور دیگر بلدیاتی افسران بھی  موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں