عمران خان اور شاہ محمود قریشی 2 مقدمات میں بری

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں (پی ٹی آئی) پاکستان تحریک انصاف قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

اسد عمر اور علی محمد خان اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئےعمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر ،علی محمد خان، مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں