گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ،پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کر رہے ہیں:مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

آئی جی پنجاب نے دوراں اجلاس امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 13 کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں، پولیس کرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جا سکتی، پنجاب میں کسی جگہ پر بھی نو گو ایریا برداشت نہیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس صوبے بھر میں کرائم ریٹ کو ہر صورت نیچے لانا ہوگا،پولیس کے ساتھ ہوں، فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، یونیفارم پہن کر اظہار یکجہتی کیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر کھڑے ہر پولیس اہلکار کی حفاظت کو یقینی بنانا ذمہ داری ہے، ڈی جی خان ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدباب کے لئے موثر کارروائی کی جائے، کرپشن کے خاتمے کیلئے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے اور جانچ کا نظام لا رہے ہیں، گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ اور پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں