
تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقاء کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی
نماز جنازہ میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف شرکت کرینگے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو آبائی شہر مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں کی جائیگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایران روانہ ہوگے ہیں جہاں وہ مرحوم صدر سید ابراہیم رئیسانی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت کریں گے
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم اور دیگر سینئر وزیر بھی جائیں گے ۔
