پیٹرول کی قیمت میں تین روز کیلیے کمی کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں تین روز کیلیے کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تین روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی جبکہ ڈیزل 2 روپے مہنگا کردیا۔

رپورٹ کے مطا بق اوگرا نے 21 سے 23 نومبر تک کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 357 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق پیر 23 نومبر کی رات تک ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں