پاکستان ایران-امریکا ثالثی کے حوالے سے ‘محتاط انداز میں پر امید’ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان ایران-امریکا ثالثی کے حوالے سے ‘محتاط انداز میں پر امید’ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے اپنے کردار کے حوالے سے ’محتاط انداز میں پرامید‘ ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے رواں ماہ میں ایران کے دو دوروں کے بعد پہلی مرتبہ انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل کے دوروں سے متعلق سوال پر کہا کہ اگر یہ دورے مثبت نہیں تھے تو فیلڈ مارشل دو مرتبہ وہاں کیوں جاتے، ہاں دورے بالکل مثبت تھے اور ہم ہمیشہ ایک لفظ محتاط استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تاحال ایسے طاقت وعناصر موجود ہیں جو نقصان پہنچا رہے ہیں اور رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، جن کا خیال ہے کہ تنازع ان کے فائدے میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مکہ دفاعی معاہدے میں ایران کی شمولیت کے حوالے سے سوال پر کہا کہ معاہدے کا متن کسی نئے رکن کو شامل ہونے سے نہیں روکتا، جو بھی مشترکہ دفاع اور علاقائی امن کے وژن سے متفق ہے شامل کیوں نہیں ہوسکتا ہے۔ ہر کسی کا خیرمقدم ہے تاہم یہ فیصلہ تینوں بنیادی فریقین کی سیاسی قیادت کو کرنا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں