سندھ حکومت کی جانب سے ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام نومبر سے شروع کرنے کا اعلان
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آئی ورک فار سندھ کے پلیٹ فارم سے ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو عملی تجربہ حاصل کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے،سندھ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،سندھ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور بہتر مواقع حاصل کرنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم بھی میسر ہو۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہنرمند افراد کے لیے کمپنیوں کے اشتراک سے فزیکل شارٹ کورسز کا اگلا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا، آئی ورک فار سندھ پلیٹ فارم پر اگلے مرحلے میں کمپنیوں کے تعاون سے فزیکل شارٹ کورسز شروع کیے جا رہے ہیں، کورسز کے ذریعے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارتیں پیدا کرنے پر توجہ دی جائے گی، موجودہ دور میں صرف روایتی تعلیم کافی نہیں، عملی مہارت اور پیشہ ورانہ تربیت بھی انتہائی اہم ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئی ورک فار سندھ پلیٹ فارم پر 53 لاکھ سے زائد وزٹس، رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد بڑھ کر 137,770 ہوگئی، آئی ورک فار سندھ کے پلیٹ فارم پر اب تک 53 لاکھ سے زائد وزٹس ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ رجسٹرڈ امیدواروں کی تعداد بڑھ کر 137,770 اور رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بھی بڑھ کر 726 ہوگئی ہے۔پلیٹ فارم پر 26,677 فعال ملازمتیں ہیں، درخواستوں کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پلیٹ فارم پر 26,677 فعال ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں، جبکہ جمع کرائی جانے والی درخواستوں کی تعداد 480,000 تک پہنچ چکی ہے۔ تین ماہ میں 4,800 امیدوار کورسز مکمل کر چکے، 6,000 امیدوار مختلف کورسز میں زیرِ تربیت ہیں۔ تین ماہ کے دوران 4,800 امیدوار اپنے کورسز مکمل کر چکے ہیں، تقریباً 6,000 امیدوار مختلف کورسز میں زیرِ تربیت ہیں۔ کیریئر کونسلنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہر ہفتے 18 سے 20 سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں۔
