میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائٹ کیماڑی اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سائٹ کیماڑی اربن فاریسٹ کراچی کو سرسبز اور صحت مند بنانے کی جانب اہم قدم ہے، شہر میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اربن فاریسٹ اہم کردار ادا کریں گے،درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے کراچی کو مزید سرسبز اور خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔اربن فاریسٹ شہر میں ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور فضائی آلودگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شجرکاری اور ماحول دوست اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے،سائٹ کیماڑی اربن فاریسٹ شہریوں کے لیے صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میں اہم ثابت ہوگا،شہر کی بہتری اور شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں۔
