کوئی دوسرے صوبے کا مقامی یہاں کا فیصلہ نہیں کرسکتا:بلاول

کوئی دوسرے صوبے کا مقامی یہاں کا فیصلہ نہیں کرسکتا:بلاول

چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کے ایم سی کو عوام کی خدمت کے لیے کام کرتا دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔یہ اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فعال کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج اپنی آنکھوں سے دیکھا کس طرح شہر کی عوام اپنا علاج یہاں مفت کروا رہی ہے۔سیاسی جماعتوں کو نفرت پھیلانے کے بجائے عوامی مفاد کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔صحت ایک ایسا شعبہ ہے ہر کسی کو مہنگا علاج کروانے کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہے۔اسپینسر آئی اسپتال میں مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے مسائل ہیں اس سے واقف ہوں۔میئر صاحب نے جب بتایا اس اسپتال کو لوڈ شیڈنگ کے باعث سولرائز کیا اس وقت سوچ رہا تھا کہ کاش پورا لیاری سولرائز کر دوں۔ملک میں تاریخی معاشی بحران ہے کوشش ہے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔صوبہ سندھ کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔کوئی دوسرے صوبے کا مقامی یہاں کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نےولی کہا کہ کراچی اس ملک کا معاشی حب ہے تمام اداروں کی زمہ داری ہے ملکر کام کریں۔میئر کراچی کے ایم سی اس شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔کچھ لوگ وفاقی حکومت میں ہونے کے باوجود نفرت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔شہر سے منتخب ہونے کے باوجود بھی کسی بھی قسم کا کوئی کام نہیں کرتے۔بجلی کے نظام کو سنبھالنے کی زمہ داری وفاقی حکومت کی ہے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں