پاکستانی قوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے:رضوان عبد السمیع/رئیس الٰہی بخش بنبھن
کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع اور ٹاؤن میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارتی افواج نے جموں و کشمیر میں داخل ہو کر قبضہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں، ان کی جدوجہد درحقیقت حقِ خودارادیت کے حصول کی جدوجہد ہے۔ عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
رضوان عبد السمیع اور ٹاؤن میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
