پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق،اپوزیشن کا احتجاج
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، حکومتی و اپوزیشن اراکین کی بڑی تعداد اجلاس میں شریک ہوئی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے خیبرپختونخوا میں 2 ماہ کیلیے گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کے صدارتی حکم نامے کی کثرت رائے سے توثیق کردی
اپوزیشن نے خیبرپختونخوا میں 2 ماہ کیلیے گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی ووٹنگ کے وقت ایوان سے غائب رہے۔
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق کاغذات مشترکہ اجلاس کے سامنے پیش کیے گئے
صدر مملکت کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق کاغذات آرٹیکل232کی شق 7کے تحت مشترکہ اجلاس کے سامنے رکھے گئے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے کاغذات آرٹیکل 234کی شق 3 کے تحت مشترکہ اجلاس میں پیش کیے گئ۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ سے متعلق صدارتی اعلان مشترکہ اجلاس میں پیش کیے۔
صدر مملکت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کی قرارداد مشترکہ اجلاس میں پیش کی گئی، اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ کے سیشن میں احتجاج شروع کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کا دلخراش واقعہ آیا، چھت گرنے سے بچے اور اساتذہ شہید ہوئے، پشاور اسکول واقعے میں شہید ہونے والے بچوں کیلئے دعاء مغفرت کی گئی، بچوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
