چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سڑکوں کی تعمیر کے بعد فٹ پاتھوں کی بحالی اور علاقوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بیوٹیفکیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔

ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کے بعد فٹ پاتھوں کی بحالی اور اطراف کو خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقوں کی مجموعی خوبصورتی کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اور تعمیراتی منصوبوں کے ساتھ فٹ پاتھوں کی بحالی اور بیوٹیفکیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول اور بلدیاتی سہولیات میسر آ سکیں۔

اس موقع پر متعلقہ یونین کونسل کے چیئرمین، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف، ایکسین ایم اینڈ ای محمد یاور، کونسلرز اور علاقے کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں