اس حکومت نے 13 سال میں اس صوبے کو کیا دیا اور کیا سلوک کیا:عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشت گرد محفوظ ہوں اور نہتی پولیس اور عوام کو ان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جائے وہاں ایمرجنسی ہی ہوتی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو وزیر اعلیٰ قومی ترانے اور جھنڈے کے احترام سے عاری ہو، وہ قابل نفرت ہوتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس حکومت نے 13 سال میں اس صوبے کو کیا دیا اور کیا سلوک کیا، یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
