کراچی میں تاجر برادری کے لیے ون ڈور سہولت مرکز کا کام تیز کرنے کی ہدایت
بحری امور میں اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت
کراچی: وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیر بحری امورنے کراچی میں تاجر برادری کے لیے ون ڈور سہولت مرکز کا کام تیز کرنے کی ہدایت کردی
بندرگاہی تجارت سے متعلق تمام خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے، ماہی گیری کے جہازوں کی رجسٹریشن آسان بنانے اور فشریز برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس مراعات کا جائزہ لینے پر اتفاق۔
سی ٹو اسٹیل اور گوادر پورٹ منصوبوں پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت
