حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست 2026 کے لیے ہوگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے جاری طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کی معمولی کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کم کردیے گئے ہیں۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 383 روپے 86 پیسے سے کم کرکے 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 19 پیسے کی کمی کے بعد 329 روپے 82 پیسے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز 333 روپے ایک پیسے مقرر کی گئی تھی۔,پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں