یومِ استحصالِ کشمیر: بلاول بھٹو زرداری کا کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار

یومِ استحصالِ کشمیر: بلاول بھٹو زرداری کا کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کا بھارتی اقدام بین الاقوامی قانون، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں پر سنگین حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلسل ظلم و جبر کے باوجود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تنازعۂ کشمیر کا منصفانہ حل کشمیری عوام کی خواہشات اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے، کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور عزم اور کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کے ساتھ منائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں