وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اجلاس

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اجلاس

دارالحکومت اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

محسن نقوی  نے کہا کہ عوام کی سہولت اورٹریفک کی روانی کیلئے 2 نئے انڈر پاس بنیں گے، کشمیرچوک اور فیصل مسجد انڈر پاس پر کام اگلے ماہ شروع کیا جائے گا

وزیرِ داخلہ کااسلام آباد میں ایمرجنسی 1122 کا باقاعدہ سیٹ اپ نہ ہونے پرسخت برہمی کا اظہار

کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر فعال ادارہ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قانونی تقاضے مکمل کر کے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز  کے چار نئے سنٹرز پر جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے،۔

اجلاس میں سی ڈی اے کے مستقل ریونیو میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر غور

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مالی خود انحصاری کیلئے دیرپا ریونیو ماڈل پر کام کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ادارے کی مالی مضبوطی بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے، ریونیو بڑھانے کے قابلِ عمل منصوبوں پر جلد پیشرفت یقینی بنائی جائے، ایکسپریس وے سروس روڈ پراجیکٹ پر کام ہر صورت مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔اسلام آباد کے مختلف میگا پراجیکٹس پر پیش رفت اور آئندہ منصوبہ بندی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں