وزیراعلیٰ سندھ نے فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم کے آغاز کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ سندھ نے فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم کے آغاز کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اعلیٰ سطح اجلاس

اجلاس میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اور دیگر اعلیٰ افسران شریک

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم (FRAMES) کے آغاز کی منظوری دے دی

سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ سندھ کے 6 اضلاع میں 17 اگست سے FRAMES کا باقاعدہ آغاز ہوگا، FRAMES کے ذریعے اساتذہ اور عملے کی حاضری فیشل ریکگنیشن سے مانیٹر کی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے FRAMES کو تعلیمی شعبے میں اہم گورننس اصلاح قرار دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ FRAMES سے اسکولوں میں شفافیت، احتساب اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا،FRAMES سے نگرانی، ادارہ جاتی نظم و ضبط اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وزیر تعلیم سید سراد علی شاہ کی FRAMES سے متعلق بریفنگ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ  ڈیٹا پر مبنی گورننس سے تعلیمی انتظام مزید مؤثر ہوگا، محکمہ تعلیم نے FRAMES کے نفاذ کے لیے تمام تکنیکی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں، پہلے مرحلے میں صوبے کے ہر ڈویژن سے ایک ضلع منتخب کیا گیا ہے،

وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر تعلیم کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ منتخب 6 اضلاع میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے، آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے FRAMES  کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، محدود انٹرنیٹ والے علاقوں میں بھی FRAMES مؤثر انداز میں فعال رہے گا، اسکولوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کی گیہ ہے، اساتذہ کی آمد و روانگی کا ریکارڈ خودکار ہوگا۔ FRAMES کے ذریعے حاضری کا ریکارڈ محفوظ رہے گا، درست اور ناقابلِ ردوبدل ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ تعلیم کو FRAMES کے مؤثر نفاذ کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اساتذہ کی حاضری بہتر تعلیمی نتائج کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ہر بچے کا حق ہے کہ اسے معیاری تعلیم فراہم کی جائے، معیاری تعلیم کے لئے لازمی ہے کہ اساتذہ اور اسکول کا عملہ اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرے۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی نظام میں احتساب کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ابتدائی مرحلے میں مؤثر سپورٹ اور مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں