کراچی میں بارشوں سے نمٹنے کیلئے 10 ہیوی ڈیوٹی ڈی واٹرنگ پمپس مختلف مقامات پر تعینات ہیں:مرتضیٰ وہاب
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے آفس میں اہم اجلاس ہوا جہاں بارشوں اور ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی تمام ڈپٹی کمشنرز، پی ڈی ایم اے، محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژنز میں آئندہ دنوں میں 20 سے 60 ملی میٹر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
کراچی میں بارش کے امکانات کم، تاہم بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام افسران کو اپنے اضلاع میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعلیٰ سندھ نے غیر حاضر ٹائون آفیسر عمرکوٹ کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اور نقصانات کا تفصیلی تخمینہ تیار کرنے کی ہدایت
بارشوں کی صورتحال پر وزیراعلیٰ کو مشیر برائے بحالی گیانچند اسرانی نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عمرکوٹ میں سب سے زیادہ 169 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، کنری میں 149 ملی میٹر، کالوئی میں 140 ملی میٹر اور ڈپلو میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ، کنگری غلام محمد میں 133 ملی میٹر، لطیف آباد میں 114 ملی میٹر بارش ریکارڈ، مٹھی میں 106 ملی میٹر، ڈھالی میں 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ، حیدرآباد رورل میں 93 ملی میٹر اور حیدرآباد سٹی میں 89 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت کردی
جانی نقصان پر وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ بھر میں بارشوں سے 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، تھرپارکر میں بارشوں سے 6 افراد جاں بحق، 6 زخمی ، تھرپارکر میں 3 افراد آسمانی بجلی گرنے، ایک ڈوبنے اور 2 گڑھوں میں گرنے سے جاں بحق، عمرکوٹ میں ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق، 2 افراد زخمی
بدین میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق
وزیراعلیٰ سندھ کا جانی نقصان پر اظہار افسوس، متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بدین کے سیرانی علاقے میں میرواہ چینل میں دو شگاف پڑ گئے، تقریباً 200 گھروں میں پانی داخل
سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے کہا کہ محکمہ آبپاشی نے دونوں شگاف ہنگامی بنیادوں پر پُر کردیئے، صورتحال قابو میں ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی نہروں، پشتوں اور آبی گزرگاہوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت
کراچی کے لیے خصوصی اقدامات
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے 10 ہیوی ڈیوٹی ڈی واٹرنگ پمپس مختلف مقامات پر تعینات ہیں، نیپا چورنگی، ڈرگ روڈ انڈرپاس، قائدآباد، فلاح ناز اور نیٹی جیٹی پر پمپس نصب ہیں،کے پی ٹی انڈرپاس، سب میرین انڈرپاس، سندھ اسمبلی، ناظم آباد انڈرپاس اور 4K چورنگی پر بھی پمپس تعینات ہیں۔
