پیپلز پارٹی نے نئے صوبے کی باتوں کو غیر آئینی قرار دے دیا، وفاقی وزیر داخلہ سے عھدہ چھوڑنے کا مطالبہ
ملک مین آئین کی بالادستی اور جمھوریت کا تسلسل ہی مسائل کا حل ہے:نثار کھڑو
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر داخلہ کیجانب سے ھائبرڈ نظام کی حمایت اور موجودہ نظام کو کولیپش ہونے اور نئے صوبے کی باتوں کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سے عھدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو نے کہا ہے کہ جب تک متعلقہ صوبائی اسمبلی دو تھائی اکثریت سے قرارداد منظور نہیں کرتی تب تک نیا صوبہ نہیں بن سکتا۔ کراچی۔نئے صوبوں کے متعلق آئین میں طریقے کار موجود ہے۔ کراچی۔ آئین کے خلاف غیر آئینی باتیں کی جائینگی تو قوم کے مجرم تصور ہونگے۔ کراچی۔اگر نیا صوبہ بنانا ہے تو پنجاب میں بنایا جائے جہاں ماضی میں قرارداد منظور کی گئی ہے تاہم سندھ میں نئے صوبے کی کوئی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر داخلہ کو بھلے وزیراعظم بننے کا شوق ہو۔ وزیر داخلہ ملک میں فورسز کا نام لے کر کھلبلی مچا رہا ہے۔
نثار احمد کھڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج نے سیاست سے لاتعلقی کا بیان دے دیا ہے تاہم وفاقی وزیر داخلہ افواج پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ جن کی پیروی کرکے وزیر داخلہ بیان دے رہا ہے ان کی تو 50سالوں سے حکومتیں رہی ہیں۔ وزیر داخلہ اگر نظام کو کولیپس ہونے کی بات کر رہے ہیں تو ان کو حکومت میں نہیں رہنا چاہئے۔ ھائبرڈ سسٹم کی تعریف کر رہے ہیں تو پہر پارلیامنٹ اور ایوان میں کیوں بیٹھے ہیں۔ ملک کو قرضے پر چلایا جا رہا ہے مگر 22 صوبے بنانے کی بات کرکے اخراجات بڑھانے کی بات کر کر رے ہیں۔ اگر کاکروچ نکلے تو ان کے خلاف نکلینگے۔ پاکستان کے ساتھ شروع دن سے سازشیں رہی ہیں۔ ملک کو آئین دینے والی منتخب قیادت کا تختہ الٹ کر بھٹو کو پہانسی دی گئی۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ ماضی میں کسی وزیراعظم کو اپنی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی۔ طاقتوں نے ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ۔ ماضی میں آئین کوتوڑ کر 58 ٹو بی کے ذریعے جمھوری حکومتوں کا گھر بھیجا جاتا رہا۔ ملک میں مارشل لا 1958ع میں لگایا گیا مگر اس سے پہلے ون یونٹ لگایا گیا۔ مارشل لا لگانے والے لوگوں نے ایک طرف الیکشن کروایا تو دوسری طرف آدھا ملک توڑا گیا۔ ملک مین آئین کی بالادستی اور جمھوریت کا تسلسل ہی مسائل کا حل ہے۔کراچی۔ خالد مقبول صدیقی کو مصطفی کمال سے نہیں ڈرنا چاہئے۔ کراچی۔جلال پور کینال کا معاملہ سی سی آئی میں زیر التوا ہے۔کراچی۔ سی سی آئی کا اجلاس جب ہوگا تو جلال پور کینال کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔
اس موقعے پر بزنس مین سعید ایس محمد نےپیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، نثار احمد کھڑو نے کہا کہ سعید ایس محمد کو پارٹی میں شامل ہونے پر ویکلم کرتے ہیں۔
