بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ون ونڈو آپریشن کے دائرہ کار کو C-1 سے C-4 تک وسعت دینے کا فیصلہ

بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ون ونڈو آپریشن کے دائرہ کار کو C-1 سے C-4 تک وسعت دینے کا فیصلہ

کراچی: وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کا ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈاکٹر وسیم شمشاد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز سمیت تمام افسران شریک

اجلاس میں شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے، انتظامی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعدد تاریخی فیصلے کیے گئے ہیں۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت وارننگ اور مانیٹرنگ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے واضح کیا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

تمام افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے 15 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اس حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں۔

مقررہ مدت کے بعد کسی بھی علاقے سے غیر قانونی تعمیرات کی شکایت ملنے پر ڈائریکٹر جنرل (DG) SBCA کی جانب سے بلا تفریق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ صورتحال کی کڑی نگرانی کے لیے صوبائی وزیر کی سطح پر ایک خصوصی "ویجیلنس ٹیم” تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ رپورٹ پیش کرے گی،  جبکہ غیر قانونی عمارتوں کو فوری طور پر گرانے کے لیے اسپیشل ٹیمیں بھی میدان میں اتاری جائیں گی۔

عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر ون ونڈو آپریشن کے دائرہ کار کو C-1 سے C-4 تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اب تمام نقشہ جات کی منظوری اسی جدید نظام کے تحت دی جائے گی۔

شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ایس بی سی اے کے افسران کی ٹاؤن کی سطح پر تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ دفاتر کا رخ کرنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بھرپور تعاون کا رویہ اپنایا جائے۔

اجلاس میں انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اہم فیصلے بھی کیے گئے:

* قانونی ٹیم کی مضبوطی: SBCA کی قانونی ٹیم کو مزید فعال بنایا جائے گا۔

* ادارہ جاتی کوآرڈینیشن: کے ڈی اے (KDA)، ماسٹر پلان اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ موثر رابطہ کاری قائم کی جائے گی۔

* مخدوش عمارتوں کے مکینوں کی بحالی: خطرناک اور مخدوش عمارتوں کے متاثرین کے لیے عارضی رہائش کا مناسب بندوبست کیا جائے گا۔

نئے بلدیاتی قوانین میں ایس بی سی اے سے متعلقہ امور (KPTR اور SBCO) کی بہتری کے لیے تجاویز شامل کی جائیں گی۔

آخر میں افسران کو واضح پیغام دیا گیا کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہ آئیں اور اپنے فرائض مکمل دیانت داری، جرأت اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں