وزیراعظم کا 19ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش

وزیراعظم کا 19ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش

وزیراعظم شہباز شریف  نے  کہا ہے کہ شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچانے  کیلئے  پاک بحریہ کا  کامیاب ریسکیو آپریشن، سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ  کیلئے پاک بحریہ کے عزم اور ہمہ وقت تیاری کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے پی این ایس تیمور کے کامیاب آپریشن میں 19ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گیارہ پاکستانی اور آٹھ  ایرانی شہریوں کو بحفاظت بچانے پر آپریشن میں شامل پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پزیرائی  کی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاک بحریہ کے جوانوں  کی طرف سے کشتی  عملے کو سمندر میں خوراک، پینے کا پانی اورطبی امداد کی فراہمی  ہماری افواج کی انسانی ہمدردی اور پیشہ ورانہ تربیت کا عملی ثبوت ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں