بلاول کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار

بلاول کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار

مظفرآباد: آزاد کشمیر الیکشن نتائج پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں گرما گرمی بڑھ گئی

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے الیکشن نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چودھری یاسین کے حلقے میں دھاندلی کے نتائج کیوں تسلیم کریں؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  30 پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کرنے اور ٹھپے لگانے کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔ان 30 پولنگ اسٹیشنز پر 90 فیصد ٹرن آوٴٹ ہے، چودھری یاسین کے حلقے میں ری پولنگ کرائی جائے۔ پیپلز پارٹی کا مقابلہ اس جماعت سے ہے جو نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہے، سیاسی میدان میں شکست ملتی ہے تو قبول کرنے کو تیار ہوں لیکن چوری شدہ رزلٹ تسلیم نہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹروتھ اور مفاہمتی کمیشن بنا کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جائے، کشمیری عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے، یقین دلاتا ہوں ہر چوری او ر چھینی ہوئی نشست ان سے واپس دلائیں گے۔ میں کشمیر کے عوام کو حق ملکیت دلانا چاہتا ہوں، میں یہ حقوق بندوق کے زور پر نہیں لوں گا، میں سڑکیں بند کرکے نہیں الیکشن جیت کر عوام کو حقوق دلاوٴں گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں